دہشتگردی کی کمین گاہیں برداشت نہیں کی جائیں گی:رانا ثنااللہ

0
354

پاکستان میں وزارتِ اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جہاں سے دہشتگردی کی کارروائیاں ہوں گی، وہاں کی کمین گاہوں کو تباہ کیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں جن مقامات پر دہشتگردانہ تربیت اور ہتھیار دستیاب ہوتے تھے، انہیں نشانہ بنایا جا چکا ہے اور مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اب وہاں سے کوئی واپس آ کر پاکستان میں حملہ کرنے کے قابل نہیں رہے گا، اور اگر کوئی کمین گاہ باقی بچی ہو تو اسے بھی تلاش کر کے ختم کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو بار بار وارننگ دی، آخری وارننگ بنوں حملے کے بعد تین ہفتے قبل دی گئی تھی، اور انہیں واضح کہا گیا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ۔

وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا کہ جب دراندازی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا گیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کسی کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا