سعد رضوی کو گولی لگنے کے دعوے پر ملک بھر میں تحریک لبیک کے احتجاج شروع

0
465

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی کو گولی لگنے کے دعوے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی مظاہرے شروع ہوگئے۔ مشتعل کارکنان نے کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر دیں، ٹائر جلائے اور ٹریفک معطل ہو گئی۔

لاہور کے مریدکے علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں تین ٹی ایل پی کارکن اور ایک راہگیر ہلاک ہوا، جبکہ 48 پولیس و رینجرز اہلکار اور آٹھ عام شہری زخمی ہوئے۔ متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور جی ٹی روڈ کو گھنٹوں بند رکھا گیا جسے بعد میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئر کرایا۔

کراچی میں بھی نارتھ کراچی اور نالہ اسٹاپ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہوئیں اور پتھراؤ سے گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ کئی مقامات پر ٹریفک معطل رہا اور پولیس کو ہنگامہ کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروس کی معطلی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں کئی روز کے بعد حالات معمول پر آئے ہیں اور تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں، تاہم کچھ مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول برقرار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا