راولپنڈی میں کئی دن کی تعطل کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

0
103

تحریک لبیک پاکستان کے حالیہ احتجاجی دھرنوں کے باعث کئی روز تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد ضلع راولپنڈی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے پیر، 13 اکتوبر سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

نجی تعلیمی تنظیموں — آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور دیگر نے مشترکہ اعلامیے میں کلاسز کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ APPSMA پنجاب چیپٹر کے صدر عابد احمد خان نے بھی فیصلے کی توثیق کی۔

پنجاب محکمہ تعلیم نے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ضلع راولپنڈی کے اسکول، کالجز اور جامعات پیر سے کھل جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی کھلنے کی تصدیق کر دی ہے، البتہ جہلم میں تعلیمی ادارے تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ اہم راستے کنٹینرز سے بند کیے گئے تھے، میٹرو بس معطل رہی، اور موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی متاثر ہوئی۔

اگرچہ ٹی ایل پی کا دعویٰ ہے کہ اس کا مارچ غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تھا، حکومتی نمائندوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گروہ مذہبی جذبات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، “ٹی ایل پی کا مسلح اور پرتشدد احتجاج غزہ کے لوگوں سے یکجہتی نہیں بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوشش ہے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا