ڈیرن سیمی ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کے بھی کوچ مقرر

0
225

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا۔

ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کی تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے ہیں، کیونکہ وہ پہلے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔

بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو اس وقت ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے۔

بطور کھلاڑی، سیمی نے ویسٹ انڈیز کو 2012 اور 2016 میں دو ٹی 20 ورلڈ کپ جتوائے، جو ٹیم کی تاریخی کامیابیاں تھیں۔

ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بننے کے بعد سیمی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہی ہے، اور اب اس نئے کردار میں میں ٹیم کے لیے نئی سمت متعین کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

سیمی کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز نے 28 ون ڈے میچز میں 15 فتوحات اور 12 شکستیں حاصل کی ہیں، جبکہ 35 ٹی 20 میچز میں 20 میں فتح سمیٹی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا