بھارتی قید سے رہا ہونے والے 48 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے

0
226

کراچی: ترجمان فشر مینز کو آپریٹیو سوسائٹی کے مطابق 13 اکتوبر کو بھارتی قید سے رہا ہونے والے 48 ماہی گیر کراچی پہنچ گئے۔

ماہی گیر رہا ہونے کے بعد کراچی میں ایدھی سینٹر پہنچے اور انہیں وہاں خوش آمدید کہا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ ماہی گیر 2017 سے 2021 کے دوران سرکریک کے مقام سے گرفتار کیے گئے تھے۔

ان کی رہائی کے سلسلے میں فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن انڈیا، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے بھی تصدیقی عمل میں حصہ لیا۔

چیئرپرسن ایف سی ایس فاطمہ مجید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رہا ہونے والے ماہی گیروں کا استقبال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا