اٹلی فلسطین کی ریاست تسلیم کرنے کے قریب، وزیراعظم میلونی کا اعلان

0
282

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے زیادہ قریب ہے۔

شرم الشیخ میں امن کانفرنس کے دوران میلونی نے کہا کہ اگر معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو گیا تو فلسطین کی تسلیم یقینی طور پر قریب ہوگی۔

انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت اور غزہ میں انسانی امداد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

میلونی نے مزید کہا کہ اٹلی غزہ میں استحکام لانے کے لیے عملی تعاون کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر اطالوی کارابینیری فورس بھی تعینات کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور اٹلی اس عمل کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا