ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

0
342

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 31 اکتوبر کی جائے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کو خط کے ذریعے بتایا کہ ٹیکس دہندگان دستاویزات کی بروقت فراہمی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے پورٹل میں بار بار تکنیکی مسائل آرہے ہیں جس کے باعث ریٹرن فائل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

شیخ نے کہا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم سے ای آر پی سوفٹ ویئر کے انضمام میں بھی تاخیر ہے جس سے کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے مطابق آخری تاریخ میں توسیع سے ٹیکس دہندگان کو ریلیف ملے گا اور درست ریٹرن جمع کرانے میں آسانی ہوگی۔

تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ اضافی وقت سے ٹیکس کی مجموعی تعمیل بہتر ہوگی اور کاروبار آخری وقت کی رکاوٹوں سے بچ جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا