پشاور ہائیکورٹ:نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم

0
253

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف نہ لیے جانے پر درخواست کی سماعت کے دوران اہم حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی اور تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے کہا کہ ایک بجے سے پہلے بتایا جائے کہ گورنر حلف کے لیے موجود ہیں یا نہیں۔

درخواست اسپیکر صوبائی اسمبلی اور ارکان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی گئی تھی، جس میں استدعا کی گئی کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو حلف کے لیے کسی اور کو نامزد کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ سہیل آفریدی کو 13 اکتوبر کو وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات بھی شیڈول کے مطابق جمع ہوئے۔ اپوزیشن کے اعتراض کو اسپیکر نے رولنگ کے ذریعے مسترد کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حلف میں مزید تاخیر صوبے کے نظامِ حکومت کو روکنے کے مترادف ہوگا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرٹیکل 255(2) کے تحت کارروائی اس لیے ممکن نہیں کیونکہ گورنر ملک میں موجود ہیں اور 15 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا