فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی بنیادی اہمیت کی حامل ہے: وزیراعظم

0
225

شرم الشیخ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی آزادی، وقار اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ وہ شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بڑی تبدیلی کی نوعیت اور اس میں پاکستان کے گہرے تعلق پر اپنے تاثرات بیان کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط نسل کشی کی مہم کو فوری روکنا تھا۔ ان کے مطابق اس معاملے پر پاکستان نے دیگر برادر ممالک کے ساتھ مل کر مؤقف کو مسلسل اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ اس وجہ سے ادا کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اس ظلم کو روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور پاکستان امن کے لیے ان کے کردار کو سراہتا رہے گا۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی بنیاد ہے اور یہ مؤقف برقرار رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا