عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا اچانک تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت 69 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 140 ڈالر ہو گئی۔
اسی اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی واضح نظر آئے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 900 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی۔
فی 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 5 ہزار 916 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے تک پہنچ گئی۔






