لاہور: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ نواں موقع تھا جب نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔






