لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ فریقین غزہ جنگ بندی پر عمل کریں اور برطانیہ امن قائم رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ حماس کو غیر مؤثر بنانے میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔
کیئر سٹارمر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششیں بڑی کامیابی ہیں اور امکان ہے کہ انہیں اگلے سال نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔
واضح رہے کہ مصری صدر عبدالفتح السیسی نے بھی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دو ریاستوں کے قیام پر زور دیا اور غزہ امن سمٹ سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کا مستقبل پرامن ہونا چاہیے۔
صدر السیسی نے کہا کہ مصر، امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کرے گا اور کانفرنس کا مقصد بھی اسی تعمیر نو کو یقینی بنانا ہے۔





