کوئٹہ: بلوچستان کابینہ نے محکمہ داخلہ کی سفارش پر صوبے کے چھ ڈویژنز میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ قلات، کوئٹہ، مکران، رخشاں، نصیر آباد اور ژوب ڈویژنز میں لیویز کو مکمل طور پر پولیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
تمام متعلقہ تھانے اب ریونیو پولیس فورس میں ضم ہو گئے ہیں۔ یہ فیصلہ بلوچستان رولز آف بزنس 2012 کے تحت کیا گیا، جبکہ منظوری کابینہ کے تمام ارکان کی مشاورت سے دی گئی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق انضمام کا مقصد امن و امان کے نظام کو یکساں اور مؤثر بنانا ہے۔






