لاہور: پنجاب میں فرسٹ ایئر کے امتحانات نے تعلیمی نظام کی کمزوریاں واضح کر دیں۔ صوبے میں 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 3 لاکھ 55 ہزار 204 طالب علم پاس نہ ہو سکے۔ صرف 53 اعشاریہ 71 فیصد طلبہ کامیاب ہو پائے۔
اعداد و شمار کے مطابق 46 فیصد سے زائد طلبہ 33 فیصد نمبر بھی حاصل نہ کر سکے، جس سے رٹہ سسٹم اور تعلیمی معیار پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔
لڑکیوں کی کارکردگی لڑکوں سے بہتر رہی۔ 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 60 اعشاریہ 85 فیصد پاس ہوئیں، جبکہ 3 لاکھ 14 ہزار 54 لڑکوں میں کامیابی کا تناسب صرف 43 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک رٹہ کلچر کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، کارکردگی میں بہتری ممکن نہیں۔






