خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 34 خوارجی دہشتگرد ہلاک

0
279

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر تین روز کے دوران متعدد کارروائیاں کیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وارم میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں اٹھارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ بنوں میں کیے گئے آپریشن میں بھی آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں عزمِ استحکام مہم کے تحت کی گئیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے تمام ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا