عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں، عظمیٰ بخاری

0
587

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں قید ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو گئے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا کردار ادا کیا۔ ماضی میں جس مذہبی جماعت کو وہ دہشت گرد اور شدت پسند کہتے تھے، آج اسی جماعت کے لیے اپنے کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان یوٹرن اور بار بار مؤقف بدلنے میں شرم محسوس نہیں کرتے۔ جب عوام ان کی “فائنل کال” کو مسترد کر چکے ہیں تو اب دوبارہ کال دینے کا کیا جواز ہے؟ عوام سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا انتشار کے لیے دونوں جماعتوں کا ایجنڈا ایک ہے؟

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جہاں پی ٹی آئی برسراقتدار ہے، وہاں دہشت گردی، کرپشن اور بدانتظامی اپنے عروج پر ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کی پالیسی گورننس نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے، اور یہ جماعت امن کے بجائے حکومتیں گرانے پر توجہ دیتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا