سعودی وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
259

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور خطے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امور پر سعودی عرب کے ساتھ قریبی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا