اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے

0
404

اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں اس جماعت کے دفاتر، مساجد اور مدارس کو سیل کر دیا ہے۔

کارروائی وفاقی حدود کے اندر کی گئی، جہاں مری روڈ اٹھال چوک پر واقع تنظیم کا مرکزی دفتر بند کر دیا گیا۔

بھارہ کہو میں مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ پر قائم ٹی ایل پی آفس بھی سیل کیا گیا، جبکہ جامع مسجد و مدرسہ انوارِ مدینہ نئی آبادی بھارہ کہو سمیت قریبی مرکزی مسجد بھی بند کر دی گئی۔

مزید برآں شاہ پور، پھلگراں اور سترہ میل مری روڈ کے علاقوں میں تنظیم کے یوسی لیول دفاتر، مدرسے اور مساجد کو بھی مقفل کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق کارروائی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا