آسٹریلوی سوئمر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

0
179

آسٹریلیا کی معروف تیراک اور چار مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ آریارنے ٹٹمس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کھیلوں کی دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انہوں نے فوری طور پر سوئمنگ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

25 سالہ ٹٹمس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، مگر وہ اس کے ساتھ مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 18 برس تک سوئمنگ سے وابستہ رہیں اور دس سال ملک کے لیے مقابلوں میں حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس کھیل سے محبت کرتی رہیں، لیکن زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب انہیں سوئمنگ سے آگے بھی دیکھنا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کینسر کے خدشے نے ان کے لیے فیصلہ کن موڑ کا کردار ادا کیا اور اس نے انہیں ذہنی طور پر بہت متاثر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا