کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

0
212

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 40 سالہ رونالڈو، جو ریکارڈ شکن کارکردگی کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، نے منگل کے روز ایک نئی تاریخ رقم کی۔

ہنگری کے خلاف میچ میں انہوں نے دو شاندار گول داغے، جس کے ساتھ ہی وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ رونالڈو نے کوالیفائرز کے 50 میچوں میں مجموعی طور پر 41 گولز اسکور کیے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے پاس تھا، جنہوں نے 39 گول کیے تھے۔ رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ہمیشہ ان کے لیے باعثِ فخر رہی ہے اور اس سنگِ میل تک پہنچنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ پرتگال اور ہنگری کا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 2-2 سے برابر رہا۔ گروپ ایف میں پرتگال 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا