شاہ رخ خان کا آپﷺ کی سنت اور دسترخوان پر کھانے کا بیان، ویڈیو وائرل

0
285

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ مثبت سوچ اور زندگی کے مشوروں سے بھی مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں وہ مداحوں کو “دسترخوان” پر بیٹھ کر کھانے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا نبیؐ کی سنت ہے اور اس سے معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے، جس سے پیٹ کبھی مکمل طور پر بھرتا نہیں مگر محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت سے زیادہ کھانے سے اجتناب کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور تھوڑی بھوک باقی رکھنا جسم کے لیے اچھا ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کے سادہ اور منظم طرزِ زندگی کی تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ پیشہ ورانہ طور پر وہ حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے اور اپنی نئی فلم “کنگ” میں دیپیکا پاڈوکون اور اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا