جعلی اے آئی ویڈیوز معاملہ، اکشے کمار بھی عدالت پہنچ گئے

0
270

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی تصویر، آواز اور شخصیت کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کے خلاف دائر کیا گیا، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی مسائل پیدا کر رہا ہے۔

اکشے کے وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ فوری ٹریک کرنا ممکن نہیں، اور بعض ویڈیوز نے لوگوں کو جھوٹے احتجاج تک پر اُکسایا۔

مقدمہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس اور نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اکشے کمار کے نام، تصویر اور آواز کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ پہلے بھی ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن اور دیگر مشہور شخصیات نے ڈیپ فیک مواد کے خلاف عدالتی تحفظ حاصل کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا