وزیر داخلہ سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مدارس کو بند نہ کرنے پر اتفاق

0
160

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ملک کے اندر مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، اور اگر ایسے افراد پہلے سے حراست میں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے گا۔ اسی طرح یہ بھی طے پایا کہ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس نکتے پر بھی اتفاق ہوا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ قائداعظم کے پاکستان میں شرپسندوں اور انتہاپسندوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدامنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ مذہبی ہم آہنگی اور صبر و تحمل کے فروغ میں علمائے کرام کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پائیدار امن اور رواداری کے قیام کے لیے تمام طبقات کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، جب کہ دینی تعلیم کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

علامہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ وہ ملک میں پائیدار امن، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا