پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع

0
257

اسلام آباد: خیبر پختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ان افراد کے خلاف خفیہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جو جعلی یا دو نمبر شناختی کارڈز کے ذریعے بیرون ملک مقیم ہیں۔ کئی افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، جن میں وہ عناصر شامل ہیں جو پولیس کے خلاف الزامات عائد کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، مہمند، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ، چارسدہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں فیملی ٹری کی بنیاد پر ازسرِ نو تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ متعدد افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ سہولت کاروں کو بھی بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

وفاقی سطح پر مختلف اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ایسے تمام افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی یقینی بنائیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناخت حاصل کر رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس بار سخت ترین اقدام اٹھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اہم ذرا یہ بھی بتاتے ہیں ضلع پشاور میں کینٹ سمیت دیگر اندرون شہر میں بسنے والے ان افغانیوں کے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی جو کہ پاکستانی پاسپورٹ شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں ایسے باثر اور ملک دشمن افغانی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انکھوں میں دھول جھونک کر ان کے ساتھ گہرے مراسم قائم کر رکھے ہیں ان کے خلاف بھی خفیہ کاروائیاں شروع کر دی گئی جبکہ ان کے نام کی جائیدادوں کی بھی جو انہوں نے پشاور میں خریدی ان کی چھان بین شروع کر دی گئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا