آزاد کشمیر میں سیاسی کشیدگی، مزید 3 وزراء مستعفی

0
457

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ اتحادی حکومت میں شامل مزید تین وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد مستعفی ہونے والے وزراء کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔

وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید کے استعفیٰ کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر خوراک اکبر ابراہیم اور وزیر سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر نے بھی وزیراعظم انوارالحق کو اپنے استعفے پیش کر دیے ہیں۔

وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کی تصدیق کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ باقاعدہ طور پر حکومت سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں اور انوارالحق کی حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

مستعفی وزراء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے، کیونکہ مہاجرین جموں و کشمیر کی نشستیں ختم کر کے یہ نظام نہیں چلایا جا سکتا۔ ان کے مطابق ریاست کے حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے نظام کو ختم کرنے کے لیے پسِ پردہ اقدامات کیے گئے اور تمام معاملات کو عملی شکل دینے کی کوششیں کی گئیں۔

عبدالماجد خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے گزشتہ دو بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کی شمولیت کے باوجود اس کا اجراء جان بوجھ کر روکا گیا۔ ان کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا سکتے تھے، مگر دانستہ طور پر تاخیر کی گئی اور مزید مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا