راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، نیوٹاؤن، صادق آباد اور کلرسیداں کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔





