محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز

0
386

لاہور: شہر میں محدود پیمانے پر بسنت منانے کی تجویز دی گئی ہے۔ منصوبے کے مطابق بسنت صرف ہفتہ اور اتوار کو اندرونِ لاہور کے مخصوص علاقوں — شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل — تک محدود ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے حکومت کو ایک محفوظ پلان پیش کیا ہے جس میں سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی، موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کے کور لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

صرف کپاس یا نشاستے سے بنی ڈور استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ نائیلون، کیمیکل اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی تجویز کی گئی ہے۔ پتنگ اور ڈور کو بار کوڈ کے ساتھ رجسٹر کرنے اور غیر رجسٹرڈ فروخت پر کارروائی کی سفارش بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا