سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل معاف کر دیئے گئے

0
260

اسلام آباد سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل مکمل طور پر معاف کر دیے گئے ہیں۔ جن صارفین نے یہ بل پہلے ہی ادا کر دیے تھے، ان کے لیے رقم موجودہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی تمام کیٹگریز کو رعایت دی گئی ہے، جب کہ کمرشل اور زرعی صارفین کے اگست کے بل دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ موخر شدہ بل جنوری سے جون تک چھ اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق گھریلو صارفین کو گیارہ ارب روپے کے بل معاف کیے گئے ہیں، جب کہ کمرشل اور زرعی صارفین کے چھ ارب روپے کے بل مؤخر کیے گئے۔ مجموعی طور پر پچیس لاکھ صارفین کو سترہ ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو ری فنڈ اسی ماہ جاری کیا جا چکا ہے، جب کہ کمرشل صارفین سے جنوری سے جون تک طے شدہ رقم بل میں شامل کی جائے گی۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیلاب متاثرہ صارفین کی سہولت اور مالی دباؤ میں کمی کے لیے کیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا