سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

0
240

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، اور طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی۔

اطلاعات کے مطابق یہ گروہ فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری اور افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا