۔18اکتوبر جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے:شازیہ مری

0
248

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے۔

سانحۂ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شازیہ مری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء کے ناقابل شکست حوصلے، وفاداری اور عظیم قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں۔

شازیہ مری نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن جمہوریت کے پروانوں کا دن ہے، اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 18 اکتوبر کو ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے زائد افراد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا، اور اس دن 180 بہادر جیالوں نے جمہوریت اور اپنی قائد کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ناکام رہے، ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سانحۂ کارساز کے شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا