ڈھاکہ ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن میں آتشزدگی، پروازیں معطل

0
310

ڈھاکہ: ڈھاکہ ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 فائر فائٹنگ یونٹس آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ یہ بنگلہ دیش میں صرف پانچ دن کے اندر آگ لگنے کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران تمام طیارے محفوظ رہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیں ملک میں سیاسی عدم استحکام برقرار ہے۔ سیاسی چارٹر کے خلاف ڈھاکہ میں احتجاج، جھڑپیں اور ہنگامے جاری ہیں۔

مظاہرین سیاسی اصلاحات اور فلاح و بہبود پروگراموں کی مزید ضمانتیں مانگ رہے ہیں۔ پولیس سے جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے عام انتخابات فروری 2026 میں کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا