عشرت فاطمہ اپنی موت کی جھوٹی خبروں پر حیران

0
319

پی ٹی وی کے سنہری دور کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ الحمد اللہ، عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں تیزی سے پھیل گئیں، جس نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

خود عشرت فاطمہ نے ان افواہوں پر حیرت کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ معروف میزبان توثیق حیدر کے ساتھ ویڈیو کال میں عشرت فاطمہ نے بتایا کہ وہ ابھی ریڈیو پروگرام کر کے آئی ہیں اور آج ان کے پاس گھر کے متعدد کام بھی ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ صرف صحت کے ساتھ لمبی زندگی نہیں بلکہ عزت اور وقار کے ساتھ بقا کی دعا بھی کریں۔ ان کے ہلکے پھلکے اور پُر اعتماد جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے اور تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا۔

خیال رہے کہ عشرت فاطمہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا، جہاں انہوں نے پروگرام “کھیل اور کھلاڑی” کی میزبانی کی۔ ان کی پختہ اردو، اعتماد بھری آواز، پُرسکون لہجہ اور باوقار انداز نے انھیں جلد ہی پی ٹی وی کے نو بجے کے خبرنامے کی مقبول ترین آواز بنا دیا۔

ابتدائی طور پر عشرت فاطمہ موسم کا بلیٹن دینے کی تیاری کر رہی تھیں، لیکن اچانک خیال آیا کہ نیوز ریڈنگ بھی آزما کر دیکھی جائے، اور یوں ان کا لازوال شہرت کا سفر شروع ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا