کے ایچ اے اور بی براؤن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

0
200

کے ایچ اے کی مالی اعانت سے سہراب گوٹھ کے قریب ایک جدید ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کراچی ویمن ہاکی ٹیم کے لیے وظیفہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ معاشی طور پر ہونہار کھلاڑی سعد علی کو ماہانہ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور بی براؤن پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایم او یو پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان اور محمد علی جلیل نے دستخط کیے۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا، کے ایچ اے کے صدر سید امتیاز علی شاہ، اولمپئنز کلیم اللہ، افتخار سید، ناصر علی، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، نائب صدر حیدر حسین، سینئر نائب صدور ڈاکٹر ایس ماجد، اعجاز الدین، ارکان مجلس عاملہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

محمد علی جلیل نے کہا کہ ہاکی کا سنہرا دور واپس لانے کے لیے کے ایچ اے کی مالی معاونت کریں گے اور دیگر ادارے بھی آگے بڑھ کر کے ایچ اے کے ہاتھ مضبوط کریں۔ رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن کے ایچ اے سیدہ شہلا رضا نے ایم او یو کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

سید امتیاز علی شاہ نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی سے مشروط ہے اور محکمہ جاتی سطح اور تعلیمی اداروں میں ہاکی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

اس موقع پر کھیلے گئے نمائشی میچ میں کراچی یوتھ نے حیدر آباد یوتھ کلب کو 3-0 سے شکست دی۔ مہمانان گرامی نے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر ہاسٹل، پیڈل ٹینس کورٹس، فٹسال، انڈور کرکٹ ارینہ سمیت کے ایچ اے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور آخر میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا