پی سی بی کا نوجوان کرکٹرز کیلئے تعلیمی اسکالرشپ معاہدہ

0
318

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نجی اسکول کے ساتھ اسکالرشپ معاہدہ کرلیا۔

لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں دستخط کی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء بھی شریک تھے۔

معاہدے کے تحت ملک کے 16 ریجنز سے تعلق رکھنے والے انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز کے 120 نمایاں کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔ نجی اسکول 31 جولائی 2028 تک ان نوجوان کرکٹرز کو مکمل تعلیمی سہولیات مہیا کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ اقدام نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دینے کا موقع فراہم کرے گا اور ان کے مستقبل کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا