لاہور کی فضاء شدید آلودہ، شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت

0
344

لاہور: لاہور کی فضاء شدید آلودہ ہو گئی ہے، سموگ کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق، صوبائی دارالحکومت فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط AQI 292 تک پہنچ گیا ہے۔

صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، اور زیادہ آلودگی والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کیے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، تاحال لاہور میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا