انسدادِ پولیو مہم کا آخری روز، 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مکمل

0
189

اسلام آباد: قومی انسدادِ پولیو مہم اپنے آخری روز میں بھی بھرپور انداز سے جاری رہی، جس دوران ابتدائی چھ روز میں 4 کروڑ 37 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ جبکہ بلوچستان میں 25 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔

اسلام آباد میں 4 لاکھ 66 ہزار سے اوپر، گلگت بلتستان میں تقریباً 2 لاکھ 94 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہر شہری کی قومی ذمہ داری ہے اور والدین کا کردار اس جدوجہد میں انتہائی اہم ہے۔ والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو ویکسین ضرور دلائیں۔

رابطے کے لیے 1166 پر کال یا 0346-7776546 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے، جبکہ جنوبی خیبر پختونخوا میں یہ مہم 20 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا