کے پی پولیس کا پہلا اسنائپر اسکواڈ دہشت گردی کے مقابل تیار

0
261

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خدشات کے پیشِ نظر اپنی تاریخ کا پہلا اسنائپر اسکواڈ قائم کر دیا ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ اسکواڈ ایلیٹ فورس کا حصہ ہوگا اور اسے جدید اسلحے، تھرمل امیجنگ ڈیوائسز اور خصوصی حفاظتی سازوسامان سے لیس کیا گیا ہے۔ ہر اسکواڈ میں 10 تربیت یافتہ اہلکار شامل ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو تین ماہ کی اعلیٰ سطحی تربیت دی گئی ہے، جس میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، پوشیدہ اہداف کی شناخت اور دشوار گزار علاقوں میں کارروائیوں کی مشق شامل ہے۔

ابتدائی مرحلے میں اسنائپر اسکواڈ کو جنوبی اضلاع، ملاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا جہاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔

حکام کے مطابق یہ فورس مشکل جغرافیائی حالات میں پولیس کی آپریشنل صلاحیت بڑھائے گی اور فرنٹ لائن پر دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کرے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا