بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے، دہشتگردی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: سرفراز بگٹی

0
365

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کسی ہتھیار یا تشدد سے نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے ذریعے حاصل ہوئے ہیں، لہٰذا قتل و غارت سے کچھ نہیں ملنے والا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے ہمارے پیاروں اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو نشانہ بنایا، مگر ہم مرعوب ہونے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جماعت نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور یہ جنگ ہم نے ڈٹ کر لڑی ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کی راہ نہیں روک سکتے، ہم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا