پنجاب ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری

0
203

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے۔ ان حلقوں میں این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 شامل ہیں۔

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں پر 31 اکتوبر تک فیصلے کرے گا۔

امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کے دستبردار ہونے کی آخری تاریخ 3 نومبر ہے۔

انتخابی نشانات 4 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ شیڈول الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں اور جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا