اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کی تردید کردی

0
316

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق اگرچہ چند روز قبل درآمدی پٹرولیم کنسائنمنٹس کی کلیئرنس میں معمولی تاخیر ہوئی تھی، تاہم اب تمام معاملات معمول پر آ گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دو مختلف کمپنیوں کے پٹرول اور ڈیزل لے جانے والے دو جہاز آج کلیئر کر دیے گئے ہیں، جس سے ملک بھر میں فراہمی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب صنعت کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) کے تحت 100 فیصد بینک گارنٹی کی بحالی کے فیصلے کے بعد کراچی کی بندرگاہوں پر متعدد پٹرولیم کارگو پھنسے ہوئے ہیں، جس سے ممکنہ قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی حکام کو لکھے گئے خط میں نشاندہی کی تھی کہ پی ایس او، ایچ پی ایل، پی جی ایل اور پارکو کے لیے پٹرول اور ڈیزل لے جانے والی کم از کم پانچ بڑی کھیپیں کسٹم کلیئرنس کی منتظر ہیں۔

کونسل کے مطابق کیماڑی میں پٹرول کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ایندھن کی فراہمی میں خلل پڑ سکتا ہے، خاص طور پر جاری زرعی موسم کے دوران۔

او سی اے سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ برقرار رہا تو پٹرول پمپس خشک ہونے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے متاثر ہونے اور زرعی سرگرمیوں میں تاخیر جیسے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بینک گارنٹی کے بغیر تمام پٹرولیم کارگو کو کلیئر کرے اور وفاقی سطح پر پالیسی حل تلاش کرے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے بحران سے بچا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا