کراچی :جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدم شواہد کی بنیاد پر ملزم کو مقدمے سے بری کیا گیا۔
دورانِ سماعت عزیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد موجود نہیں، اس لیے ملزم کو بری کیا جائے۔
پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار بگٹی نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ اسی بیان کی بنیاد پر عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ 2012 میں تھانہ سی آئی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔






