نیشنل گیمز کا بجٹ 52 کروڑ سے تجاوز کر گیا

0
380

کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیمز کے التواء اور افتتاحی و اختتامی تقریبات کے اخراجات میں اضافے کے باعث بجٹ بڑھ گیا ہے۔ اضافی رقم کے جائزے کے لیے بدھ کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر نے کہا کہ حکومت کا مقصد گیمز کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز رواں سال مئی میں منعقد ہونا تھے، تاہم شدید گرمی کے باعث انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا