مسلم کمیونٹی ، مساجد کی حفاظت کیلئے فنڈنگ کا اعلان

0
193

لندن: برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ملک بھر میں مساجد اور مسلم کمیونٹی کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم اسٹارمر نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی مسجد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ اس فنڈنگ سے مسلمانوں کو تحفظ اور اعتماد کا احساس ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری پر فخر ہے اور کسی بھی کمیونٹی پر حملہ پوری قوم کی اقدار پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ مسجد پر حملہ خوفناک جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا