سیٹ بیلٹ سے انکار، بچے کی ضد نے پوری پرواز رکوا دی

0
554

کینیڈا میں ایک بچے کی ضد کے باعث مسافر طیارے کی پرواز منسوخ کردی گئی اور درجنوں مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنا پڑی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکٹوریہ، برٹش کولمبیا سے ٹورنٹو جانے والی پورٹر ایئرلائنز کی پرواز روانگی کے لیے رن وے کی جانب بڑھ رہی تھی کہ عملے نے دیکھا کہ ایک بچہ اپنی نشست پر کھڑا ہے اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق والدین اور عملے نے بچے کو سیٹ پر بٹھانے اور سیٹ بیلٹ باندھنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم بچہ نہ مانا، جس کے باعث طیارے کو واپس ٹرمینل پر لایا گیا اور بچے کو اس کے والدین اور سامان سمیت طیارے سے اتار دیا گیا۔

پورٹر ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد پرواز کے فلائٹ پلان اور دیگر ضروری کاغذی کارروائی دوبارہ مکمل کرنے میں رات ساڑھے 12 بج گئے۔

رپورٹس کے مطابق وکٹوریہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ہر رات ساڑھے 12 بجے بند کردیا جاتا ہے، جس کے باعث طیارہ دوبارہ روانہ نہ ہوسکا اور مسافروں کو رات ایئرپورٹ پر گزارنا پڑی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا