غزہ امن فورس کا حصہ بننے کیلئے متعدد ممالک تیار ہیں،مارکو روبیو

0
335

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ متعدد ممالک غزہ کے لیے بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق اقدام کو غزہ امن معاہدے کے لیے خطرناک قرار دیا۔

مارکو روبیو کے مطابق امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک سینئر کمانڈر سمیت محدود تعداد میں فوجی اس مشن پر روانہ کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے واضح کیا تھا کہ غزہ امن منصوبے کے لیے روانہ ہونے والے 200 فوجیوں میں امریکی اہلکار شامل نہیں ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو غزہ امن معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوں گے، وہ طویل عرصے سے اسرائیل کی دائیں بازو کی قیادت کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا