پاکستان ، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور کل ترکیہ میں ہوگا

0
405

اسلام آباد: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ترکیہ میں ہوگا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ روانہ ہو گیا ہے، جس کی قیادت نائب وزیرِ داخلہ حاجی نجیب کر رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات تاحال شیئر نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات دوحہ میں ہونے والے پہلے دور کے تسلسل میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ چھ روز قبل پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوا تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کی تھی، جبکہ مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم ملک بھی وفد کا حصہ تھے۔

افغان وفد کی سربراہی عبوری وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے کی تھی۔ دوحہ مذاکرات میں سرحدی سیکیورٹی، تجارت اور خطے کے امن و استحکام پر بات چیت کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا