کپتان کے وسیم اکرم پلس سیاست سے ’’مائنس‘‘

0
159

لاہور(طلوع نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں ،

پاک فوج کو کمزور کرنے کے کسی عمل کا حامی ہوں نہ کبھی ایسا کرنے کو سوچ سکتا ہوں ،ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہاکہ وہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ،پاک فوج ہماری اپنی ہے اور اس کو کمزور کرنے کے کسی فعل کی حمایت کبھی کی ہے نہ آئندہ کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ نومئی کے واقعات کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہورہی ہیں ،جو کارکن گرفتار کیے گئے ہیں ان میں بہت سے بے گناہ بھی ہیں جن کا کوئی گناہ نہیں انہیں رہا کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالیں کیلئے غور کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے دور میں پنجاب کے عوام کی خدمت کی اور اپنی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کی مکمل کوششیں کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا