لاہور میں جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کرنے کے بجائے صوبے میں آٹا ملیں چلانے پر توجہ دینی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ جیسی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی اور آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی اولین ذمہ داری اپنے صوبے کے عوام ہیں، خیبر پختونخوا حکومت چاہے تو پاسکو سے گندم خرید سکتی ہے یا اپنی ذخیرہ شدہ گندم عوام کے لیے جاری کرے۔






