امریکی ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر کرین گرنے کے افسوسناک واقعے میں دو سب کانٹریکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثہ جمعے کی دوپہر تین بجے پیش آیا جب مزدور پرانی کرین کے پرزے علیحدہ کر رہے تھے کہ اچانک کرین منہدم ہوگئی۔ واقعے میں ایک شخص میساچوسیٹس جنرل اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے کی لاش موقع پر ملبے تلے سے نکالی گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والی کرین تقریباً چار سے پانچ منزلہ عمارت کے برابر اونچائی کی تھی اور اس کی حالت خستہ بتائی جا رہی تھی۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔






