پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کا ٹرینی ڈاکٹر پر تشدد

0
451

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹر کی جانب سے زیرِ تربیت ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ ٹرینی ڈاکٹر نے واقعے کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق ٹرینی ڈاکٹر ابرہیم نے بتایا کہ وہ برن سینٹر میں ڈیوٹی پر پہنچے تو گارڈ نے انہیں روکا، جس کے بعد سینئر ڈاکٹر عبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان پر تشدد کیا۔

ڈاکٹر ابرہیم کے مطابق دورانِ تشدد ان کا موبائل فون توڑ دیا گیا اور انہیں دو گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے انہیں نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ متاثرہ ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانب دار تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا